Live Updates

سندھ کے عوام پرامن دھرتی پر لسانیت کی سازش کرنے والے عناصروں کو بے نقاب کرائیں، عمران خان

منگل 7 اپریل 2009 19:08

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پرامن دھرتی پر لسانیت کی سازش کرنے والے عناصروں کو بے نقاب کرائیں اور سندھ کے عوام متحد ہو کر سندھ کی ترقی کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حسن خان پٹھان، اقبال نظامانی اور شہزاد ملاح سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ عنقریب اپریل کے آخر میں سندھ کا مکمل دورہ کروں گا اور 12 مئی کو ہونے والے واقعہ میں شہیدوں کے ورثہ سے تعزیت کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے کیس میں حکومت رکاوٹ ہے اور میں اس کیس سے دستبردار نہیں ہوں گا۔ ہمارا نظریہ نظام اور سسٹم کی تبدیلی ہے ۔ آزاد الیکشن کمیشن آزاد ادارے آزاد عدلیہ، صوابئی خود مختاری، قانون کی بالادستی ہے اور ہم این آر او کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور ہمارے کارکنان عوام سے رابطے برھائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات