سانگھڑ:پاگل کتے نے اسکول کے بچوں سمیت بارہ افراد کو کاٹ لیا

بدھ 8 اپریل 2009 12:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08اپریل 2009 ء) ایک پاگل کتے نے اسکول میں داخل ہوکر آٹھ بچوں سمیت بارہ افراد کو کاٹ لیاہے ۔پاگل کتے نے اس سے پہلے تین سے بارہ سال کی عمرتک کے بچوں کو اسکول جاتے ہوئے کاٹا اور پھر اسکول میں داخل ہوکر آٹھ بچوں سمیت بارہ افراد کو کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

زخمی بچوں اور بڑوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کوکتے کے کاٹنے کی بعد کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :