دادو:زمین کے تنازع نے ماں بیٹے کی جان لے لی

منگل 14 اپریل 2009 10:59

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14اپریل 2009 ء)گائوں پنہوں چانڈیو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ تھرنی محبت کی حدود میں میر جت قبائل کے مسلح افراد نے چانڈیو قبائل کے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون خورشید اور اس کا تیرہ سال کا بیٹا محمد عامر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان آٹھ سال سے زمین کا تنازع چلا آرہا ہے ،اس دوران دونوں قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔