بدترین لوڈ شیڈنگ،فیصل آباد اور گردونواح میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں

منگل 21 اپریل 2009 17:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل ۔2009ء) بدترین لوڈ شیڈنگ نے ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد اور گردونواح میں کاروباری سرگرمیاں ماند کردی ہیں‘ انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی‘ٹیکسٹائل سیکٹر کو بربادی سے بچانے کیلئے گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کی بجائے کالا باغ ڈیم اور دیگر آبی ذخائر بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ن ) پروفیشنل ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین کسانہ نے کہا ہے کہ ہر ایک گھنٹے کے بعد تین گھنٹے کیلئے بجلی بند کر دی جاتی ہے جسکی وجہ سے صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیاہے‘ کاروبار کے ساتھ پانی نایاب ہونے کے علاوہ سیوریج کا نظام بھی بری طرح تباہ ہو کر رہ گیا ہے‘انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کش ایجنڈے پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :