عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں22 کروڑ مختص کیے ہیں،وزیراعلی سندھ

پیر 27 اپریل 2009 13:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اپریل 2009 ء) وزیراعلیٰ سرحد سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے حکومت عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں بائیس کروڑ مختص کیے ہیں اورسندھ بھرکے چار سو سے زائد بیک ہیلتھ سنٹر جو بند پڑے ہیں کو دوبارہ کھول کروہاں تمام سہولیات کی جانب سے ماہ اوربچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹر تعینات کیے ہیں تاکہ پسماندہ اوردوردراز علاقے کے عوام صحت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں اس موقع پر وزیراعلی نے تحصیل کوٹڈیجی میں ترقیاتی کاموں کیلئے بیس ملین کی گرانٹ اور ڈگری کالج بنانے کااعلان کیا ہے تقریب سے صوبائی وزیر منظورحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں اوربچے کا ایک ایسا محبت بھرارشتہ ہے جسے فراموش نظرانداز نہیں کیاجاسکتا پہچان بچے اورماں کی صحت کے متعلق روشنی پھیلارہی ہے جو اہم کردار ہے اورلیڈی ہیلتھ ورکر کی بنیاد شہیدرانی محترمہ بینظیر بھٹو نے رکھی اور ان کے مسئلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے تقریب سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر مہرین بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے اورشہید محترمہ بینظیربھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے بیروزگارنوجوانوں کوروزگار دینے کیلئے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے میرٹ کو مدنظررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :