عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری،چار پولیس اہلکار اغوا

جمعرات 30 اپریل 2009 12:15

عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری،چار پولیس اہلکار اغوا
بونیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30اپریل 2009 ء) سیکورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔دیر بابا سمیت مخلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ساتھ گزشتہ دس گھنٹوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

عسکریت پسندوں نے امان کوٹ اور چار باغ سے چار پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیاہے جبکہ کالام میں پولیس اسٹیشن کو پولیس نے خالی کردیاہے اور ایک پولیس اہلکار پہاڑ پر برف باری کے باعث جاںبحق ہوگیا۔

بونیر میں تین روز سے کرفیو کا نفاذ ہے جو کہ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی غیرمعینہ مدت کےلئے نافذ کیاگیاتھا ۔کرفیو کے باعث بونیر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں تاہم عوام عسکریت پسندوں کےخلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث اپنے گھروں میں بھی رہنے پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :