سکھر، سندھ اوربلوچستان سے گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

جمعہ 1 مئی 2009 17:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی ۔2009ء) سکھر پولیس نے سندھ اور بلوچستان سے گاڑیاں چھینے اور چوری کرنے کے بعد پنجاب منتقل کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی سٹی سکھر اعتزاز گورایہ نے ون ورلڈ کو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گروہ کے افراد سکھر سے گاڑیاں پنجاب منتقل کرنے آئے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرکے فیصل آباد کی رومانہ اور اعجاز بٹ سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اے ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ دوران تفشیش ملزمان نے کئی گاڑیاں پنجاب منتقل کرکے اسپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :