سوات میں متاثرین جنگ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،ریڈکراس

جمعرات 7 مئی 2009 13:41

سوات میں متاثرین جنگ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،ریڈکراس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 مئی ۔2009ء) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے خبردار کیاہے کہ سوات میں متاثرین جنگ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اوران مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے ریڈ کراس کی طرف سے سوات آپریشن کیلئے تعینات نمائندے بینوکوچزنے کہاہے کہ سوات میں حالات سنگین صورتحال اختیار کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امداد فراہم کرنے والی ٹیموں کو جنگ سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں کیونکہ ان علاقوں میں اب بھی جنگ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس نے اب تک تیس ہزار متاثرین کو لمبی امداد فراہم کی ہے اور پشاور میں ریڈ کراس کے قائم کردہ ہسپتال میں بیڈوں کی تعداد60 سے 100کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جائیں بینوکوچز نے کہا کہ ریڈ کراس متاثرین سوات کے ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی مدد کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :