پیر محل، کا ربے قابو ہوکرکھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی، چھ افرادشدید زخمی، دوکی حالت نازک

جمعرات 7 مئی 2009 15:48

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 مئی ۔2009ء) اوورلوڈ کا ر تیز رفتار ی سے بے قابو ہوکرکھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی چھ کارسوار شدید زخمی دوکی حالت نازک تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی چھ افراد جن میں مقصود احمد ولد علی محمد ، محمدانور ولد محمدحسین ، خالدحسین ولد منظورحسین ، بلال انورولد محمدانور ، مقصوداں بی بی زوجہ محمدانور فاریہ دخترمحمدانور سوارتھی تیزرفتاری سے بے قابو ہوکر پیرمحل بائی پاس پرکھڑے ٹریلر سے بے قابوہوکرٹکراگئی جس کے نتیجہ میں چھ کارسوار شدیدزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پیرمحل میں داخل کروادیاگیا مگر مقصو د احمد اورمحمدانور کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹرٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء شراب کے نشہ میں دھت موٹرسائیکل سوار شرابی گرکر شدید زخمی تفصیل کے مطابق شرابی محمدبوٹا ولد محمدشریف سندھوسکنہ پیرکالونی ملتان موٹرسائیکل نمبری 6458-mnkپرسوارہوکر تھانہ اروتی حدود میں پل جوڑیاں نہر پرآرہاتھا کہ نشہ کی حالت میں موٹرسائیکل بے قابو ہونے کے باعث گرکرشدید زخمی ہوگیا جس کوسول ہسپتال پیرمحل میں لاکر طبی امداد دی گئی تھانہ اروتی پولیس نے شراب پی کرغل غباڑہ کرنے کامقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :