ٹونٹی ٹونٹی ڈی سی او کرکٹ کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ 2009کا فائنل میچ ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے جیت لیا

جمعرات 7 مئی 2009 17:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 مئی ۔2009ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹونٹی ٹونٹی ڈی سی او کرکٹ کپ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ 2009کا فائنل میچ ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے الٰہی کرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دیدی۔ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں188رنز بنائے۔

احمد جونئیر نے 55،عمران مانا نے 25، اور وقاص 22رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔جواب میں الٰہی کرکٹ کلب 178رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔اسد ضرار 55، محمد لئیق 28رنز بنا کر نمایا ں رہے۔ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب کی طرف سے ذیشان بٹ نے تین اور احمد جونئیر نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او فیصل آباد سعید اقبال واہلہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جنہوں نے ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب کے کپتان میاں جمشید اکبر کو وننگ ٹرافی دی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ احمد جونئیر کو دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین جناح کرکٹ کلب سمندری کے محمد آصف، بہترین باوٴلر لائلپور جمخانہ کے زین العابدین قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے بہترین آل راوٴنڈر ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب کے احمد جونیئر کو قراردیا گیا۔عمران مانا کو رٹورنامنٹ کی تیز ترین اننگ کھیلنے پر خصوصی پرائز دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :