لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھے مرحلہ مکمل ، پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک

جمعرات 7 مئی 2009 21:26

لوک سبھا کے انتخابات کا چوتھے مرحلہ مکمل ، پرتشدد واقعات میں تین افراد ..
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2009ء) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام ایک علاقے کی پچیاسی نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔اس دوران پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں بھارت کے اہم سیاستدانوں پرناب مکھرجی، ملائم سنگھ یادیو، لالو پرساد، فاروق عبداللہ، کلیان سنگھ، سچن پائلٹ اور شتروگن سنہا میدان میں تھے ۔

مقبوضہ کشمیر ، مغربی بنگال اور راجستھان میں پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ۔ نئی دلی میں ووٹنگ کا تناسب پچیس فیصد، پنجاب میں تیس فیصد جبکہ کشمیر میں نو فیصد رہا۔ ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں انتخابات کیلئے موبائل پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیری بھارتی انتخابات سے لاتعلق رہے جبکہ پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی

متعلقہ عنوان :