حکومت سندھ کا صوبے بھر میں 12 مئی کو عام تعطیل اور یوم سوگ کا اعلان

ہفتہ 9 مئی 2009 15:01

حکومت سندھ کا صوبے بھر میں 12 مئی کو عام تعطیل اور یوم سوگ کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2009ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بارہ مئی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا، بارہ مئی دوہزار سات کو سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کہا کہ کراچی میں اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کو دہشت گردی سمیت متعدد مشکلات کا سامنا ہے لہذا ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے حکومت سندھ نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس دن کو عام تعطیل ہو گی اور بارہ مئی کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت، قرآن خوانی اور خیرات کی جائے گی ۔وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ بارہ مئی دو ہزار سات کے بعد دو سال گزرے تاہم اس سے پہلے دونوں مرتبہ بارہ مئی والے دن کو پرسکون انداز میں گزارا گیا تو اس مرتبہ کشیدگی کیوں ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :