وزیراعظم گیلانی اور افغان صدر کرزئی کی ملاقات،پاک افغان سرحدکے اطراف دہشتگردوں کے خاتمہ پر اتفاق

بدھ 13 مئی 2009 21:22

وزیراعظم گیلانی اور افغان صدر کرزئی کی ملاقات،پاک افغان سرحدکے اطراف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2009ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور افغان صدر حامد کرزئی نے پاک افغان سرحد کے اطراف دہشت گردوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر کرزئی نے کہاکہ ان کی حکومت جلد ہی پاکستان کی طرح افغانستان میں ان عناصر کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے سدباب کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے میکنزم بڑھانے کے طریقوں، دفاعی شعبوں میں تعاون اور پارلیمانی تبادلوں میں اضافہ کے ذریعے عوامی رابطے مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق تیسری علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہرممکن ذریعے سے افغانستان کی ترقی میں مدد دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے ۔ صدر کرزئی نے وزیراعظم گیلانی سے اتفاق کیا کہ مسلسل ڈرون حملوں سے جنگجووٴں کو قبائلیوں سے الگ کرنے کی پاکستان کی تین نکاتی حکمت عملی کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔