متاثرین سوات کی سندھ میں آبادکاری کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر سکھر اور حیدرآباد میں ہڑتال کی گئی

ہفتہ 23 مئی 2009 23:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2009ء) متاثرین سوات کی سندھ میں آبادکاری کیخلاف جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر سکھر اور حیدرآباد میں ہڑتال کی گئی۔ لاڑکانہ میں اسکول بند کرادیئے گئے ، جبکہ مختلف مقامات پر کریکرز کے دھماکے اور فائرنگ کی گئی۔ ضلع نوابشاہ میں مختلف علاقوں میں گاڑیوں پر پتھراوٴ کرکے ان کے شیشے توڑدیئے گئے ، پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پندرہ کارکنوں کو گرفتا رکرلیا۔

(جاری ہے)

دادو میں نئے بس اسٹینڈ پر جسقم کے کارکنوں نے ٹائر جلائے اور متاثرین کی آبادکاری کے خلاف نعرے لگائے ،۔ کندھ کوٹ میں فائرنگ کرکے دکانیں بند کرائی گئیں۔ ٹنڈو محمد خان میں جئے سندھ کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا، ۔ ٹنڈو الہ یار میں مظاہرین نے چار کاریں اور ایک کوسٹر کو آگ لگادی۔ ٹھٹھہ ،خیر پور، جیکب آباد، مٹیاری ، بدین ، دادو ، شکار پور ، میر پور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں جزوی ہڑتال رہی اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :