سوات متاثرین ، ایک رات میں 24 بچوں کی پیدائش

اتوار 24 مئی 2009 14:31

سوات متاثرین ، ایک رات میں 24 بچوں کی پیدائش
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) سوات سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں میں گزشتہ ایک رات میں 24بچے پیدا ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان میں ایک ہی رات میں ملاکنڈ اور سوات کے دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی 24متاثرہ خواتین کے ہاں24بچوں کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوات آپریشن کی وجہ سے 21لاکھ سے زائد افراد متاثرہ علاقوسں سے نقل مکانی کر کے مردان ، صوابی اور صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :