ورلڈکپ میں کامیابی قوم کو مبارک ہو،اگلی خوشخبری ہاکی سے ہوگی ، آصف باجوہ کی اُردوپوائنٹ سے گفتگو

پیر 22 جون 2009 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون ۔2009ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے مناسب وقت پر بڑی کامیابی دی جس کیلئے ہم ترس رہے تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ”اُردوپوائنٹ“سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے قوم کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئیں ہیں اوراس فتح نے پوری قوم میں نئی روح پھونک دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو عالمی کپ کے فائنل میں شکست دیکر قوم کے جذبات ،خواہشات اور توقعات پر پوری اتری ہے جس پوری کرکٹ ٹیم ، کپتان یونس خان ،ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدارمبارکباد کے مستحق ہیں ،آصف باجوہ نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے ہاکی ٹیم میں بھی جیت کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے اور اب ہاکی ٹیم کی طرف سے قوم کو خوشخبری ملے گی۔

متعلقہ عنوان :