کرکٹ ٹیم کے بہادر کھلاڑی یکجہتی کے سپہ سالار ہیں، زرداری

جمعرات 25 جون 2009 23:18

کرکٹ ٹیم کے بہادر کھلاڑی یکجہتی کے سپہ سالار ہیں، زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان محنت اور لگن کے زریعے ہر مشکل کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے بہادر کھلاڑی یکجہتی کے سپہ سالا ر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر ہماری نوجوان نسل ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرے تو زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی انکے قدم چومے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد کرکٹ ٹیم کی کامیابی نے ملک و قوم کو خوشی اور مسر ت کے لمحات میسر کیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پہلی مرتبہ انکی زندگی میں خوشی کا لمحہ آیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :