سانگھڑ: شادی میں زہریلا کھانا، دوجاں بحق، تین سو متاثر

بدھ 1 جولائی 2009 18:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) ضلع کے چک نمبر چھپن میں ایک شادی کی تقریب کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچی سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین سو افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں سول اسپتال سمیت شہر کے نجی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایک درجن سے زائد خواتین اور بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سول اسپتال سانگھڑ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔