سکھر: پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا مظاہرہ

ہفتہ 4 جولائی 2009 13:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی ۔2009ء) جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تیر چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے امیر مولانا اسداللہ بھٹو نے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منھگائی اور غربت سے تنگ غریب شھری خودسوزیاں کررہے ہیں اور حکمران سستی اشیاء فراھم کرنے کے بجائے روز بہ روز منھگائی میں اضافے کررہے ہے۔

جس کی وجہ سے غریبوں کو مشکلات کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبات کیا کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر کم کرکے عوام کو رلیف فراھم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :