دادو: سوات آپریشن میں شہید پاک فوج کا جوان سپرد خاک

ہفتہ 4 جولائی 2009 15:02

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی ۔2009ء) سوات آپریشن میں شہید ہونے والے دادو کے گاؤں چاکر شاہانی سے تعلق رکھنے والے جوان عنایت حسین شاہانی کو آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

چاکر حسین شاہانی کی نماز جنازہ میں بریگیڈیئر رضا سمیت پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں شہید عنایت حسین کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید عنایت حسین کی والد سائیں بخش شاہانی اور بھائی بہادر شاہانی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں عنایت حسین شاہانی کی شہادت پر فخر ہے۔ بریگیڈئر رضا نے بتایا کہ عنایت حسین ایس ایس جی کمانڈوں تھا اور بہادری کیساتھ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ ان کی شہادت پاک فوج کیلئے باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :