گال ٹیسٹ دوسرا روز،پاکستان کو سری لنکاپر50رنز کی برتری،محمد یوسف کی شاندار سنچری

اتوار 5 جولائی 2009 20:39

گال ٹیسٹ دوسرا روز،پاکستان کو سری لنکاپر50رنز کی برتری،محمد یوسف کی ..
گال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2009ء) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پرپاکستان نے سری لنکا کے خلاف 50 رنز کی برتری حاصل کرلی ، پاکستانی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز292 رنز کے جواب میں 342 رنزبنا کر آوٹ ہوئی ۔ پاکستان کی طر ف سے سٹار بلے باز محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار طریقے سے اپنی واپسی کامظاہرہ کرتے ہوئے 24 ویں سنچری سکور دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو دوسری اننگز کھیلنے کیلئے ایک اوور ملا جس میں وہ مجموعی سکور کا آغاز نہ کر سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد یوسف 114 اور مصباح الحق 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سری لنکا کے کلاسیکرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اتوار کو گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 15 رنز دو کھلاڑی آوٴٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان یونس خان 7 رنز اور عبدالراوٴف نے انفرادی سکور کا آغاز نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

عبدالراوٴف نے دن کا آغاز پراعتماد انداز میں بیٹنگ سے کیا اور مجموعی سکور کو 55 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر وہ 31 رنز بناکر کلاسکارا کی باوٴلنگ کا نشانہ بنے ۔ یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 25 رنز بناتے ہوئے 80 کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہو گئے ۔ محمد یوسف جو دسمبر 2007 کے بعد دوبارہ ٹیسٹ سکوارڈ میں شامل ہوئے نے شاندار انداز میں واپسی کی اور مصباح الحق کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کی شراکت میں مجموعی سکور کو 219 رنز تک پہنچاتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

مصباح الحق 56 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے ۔ نئے آنے والے بلے باز شعیب ملک نے بھی محمد یوسف کا بہتر انداز میں ساتھ دیا اور یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 24 سنچری مکمل کی۔ محمد یوسف 294 کے مجموعی سکور پر 114 رنز بناکر رن آوٴٹ ہوئے ۔ محمد یوسف کے آوٴٹ ہونے کے بعد مزید کوئی بڑی پاٹنرشپ نہ ہو سکی، شعیب ملک 36، عمر گل 7 اور کامران اکمل 31 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے ۔

پاکستان کی پہلی اننگز کی آخری وکٹ 342 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد عامر 4 رنز بنانے کے بعد سلپ میں کیچ آوٴٹ ہو گئے ۔ سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا 4 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باوٴلر رہے ۔ سری لنکا کی ٹیم جو کہ پہلی اننگز میں 292 رنز بناکر آوٴٹ ہو گئی تھی نے 50 رنز کے خصارہ کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ایک اوور کا کھیل ہو سکا جس میں سری لنکا کی ٹیم نے اپنے مجموعی سکور کا آغاز نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :