چین، پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 156 ہو گئی

منگل 7 جولائی 2009 12:55

چین، پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 156 ہو گئی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07جولائی 2009 ء) چین کے صوبہ سنکیانگ میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سوچھپن ہوگئی ہے ۔ جبکہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران چودہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سنکیانگ کے شہر اورمکی میں گرفتار افراد کے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی گھروں میں داخل ہوکر بیگناہ افراد کو گرفتارکیا ہے ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل بان کی مون نے چین سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

متعلقہ عنوان :