شادی کے بعد شو بز کی دنیا چھوڑ دوں گی،اداکارہ نیہا شاہ

بدھ 8 جولائی 2009 15:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی ۔2009ء ) معروف اداکارہ نیہا شاہ نے کہا کہ جب شادی کروں گی تو شو بز کی دنیا چھوڑ دوں گی کیونکہ گھریلو اور شو بز زندگی ایک ساتھ نہیں چل سکتی شادی کے بعد بچے اور شوہر کو مکمل توجہ دینا ان کا بنیادی حق ہو تا ہے ۔ مداحوں کی محبت پر فارمنس میں نکھار پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے ۔اس نے کہا کہ میں نے تین سال قبل شو بز کی دنیا کو جوائن کیا تھا ۔

میں نے اپنے کیر ئیر کا آغاز اپنے شہرفیصل آباد کی بجائے گوجرانوالہ سے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

میرے پہلے ڈرامے کا نام کلی سواری تھا ۔ کیرئیر کے آغاز میں بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں اپنے ارادوں کی پکی تھی مسائل ختم ہوتے گئے اور منزل کے نشان نظر آتے چلے گئے ۔سی ڈیز میں ابھی تک کام نہیں کیا لیکن آج ٹی وی کے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا ۔ماڈلنگ کا بھی بے حد شوق ہے ریڈی میڈ کپڑوں اور جیولری کے لیے ماڈل پرفارمکر چکی ہوں ۔پنجابی فلم نچ کے یار منانا میں صائمہ اور ثنا ء کی سہیلی کا رول پرفارم کر چکی ہوں ۔اس نے کہا کہ شو بز کی دنیا کی دوستیاں منافقت کا دوسرا نام ہیں ۔دوستی خاتمے پر دشمنی بن جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :