گھوٹکی،قبائلی تصادم میں8افراد ہلاک

اتوار 12 جولائی 2009 21:04

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2009ء) قبائلی جھگڑوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ اوباڑو کے قریب کوش اور سولنگی قبائل میں تصادم میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تصادم کے دوران دو افراد کو اغوا بھی کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب روار کے قریب لوند اور بوزدار برادری میں ہونے والے تصادم میں بھی چار افراد مارے گئے ۔ تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :