چولستانی باشندون کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، شہباز شریف

جمعرات 23 جولائی 2009 18:02

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چولستانی باشندون کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور چولستان میں میٹھے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ آج بہاولپو ر کے دورے کے دوران چولستان ٹوبہ جام سر میں چولستانی باشندون سے اپنے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور چولستان میرا پسندیدہ علاقہ ہے اس کی مٹی کی خوشبو مجھے بیچین کر دیتی ہے اور مین چولستان کیئلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں میاں شہبازشریف نے کہا کہ چولستان کی سرکاری اراضی پر مقامی باشندوں کا حق بنتا ہے اور چولستانی اراضی مقامی باشندوں میں بلاامتیاز تقسیم کی جائیگی اور چولستانی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اس موقع پر وزیراعلیٰ میان شہباز شریف نے بہاولپور کی انتطامیہ کو حکم دیا کہ چولستانی سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کی فہرستیں مرتب کر کے اندر 12یوم اس کی رپورٹ cmسیکریٹریٹ روانہ کی جائے اور ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی خالی کرانے کے اقدامات کیئے جائیں میاں شہباز شریف نے ٹوبہ جام سر میں میٹھے پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا اور اونٹوں کا ڈانس بھی دیکھا اس موقع پر چولستانی باشندوں کی کثیر تعداد اور انتظامیہ بہاولپور بھی موجود تھی ۔