عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ترجیحات ہیں، خورشید شاہ

منگل 28 جولائی 2009 17:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات بنا رکھا ہے، ساڑھے پانچ سو دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی ہے، کروڑوں روپے کی لاگت سے الیکٹریفکیشن کا کام کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے دورہ سکھر کے دوران مختلف وفود سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بھی صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، اس سلسلہ میں وزارت بجلی و پانی کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کو کہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں برس دسمبر تک سکھر سمیت دیگرمقامات پر تعمیر و مرمت کے کاموں کے باعث عوام کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :