حکیم اللہ محسود زندہ ہیں کوئی تصادم نہیں ہوا ، ولی الرحمن

اتوار 9 اگست 2009 17:45

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09اگست ۔2009ء) طالبان کمانڈر مفتی ولی الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان قیادت میں کوئی اختلافات نہیں۔ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ حکیم اللہ محسود بھی زندہ ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا۔ انہوں نے طالبان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی بھی تردید کی اور کہا کہ اس طرح کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ مفتی ولی الرحمان کو بیت اللہ محسود کے جانیشنوں کی فہرست میں تصور کیا جاتا ہے۔