ولی الرحمن اور حکیم اللہ زندہ ہیں، غیرملکی خبررساں ایجنسی

پیر 10 اگست 2009 11:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10اگست 2009 ء) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے جنوبی وزیرستان کے عسکریت پسند حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن کی ہلاکت کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی رائٹر کے مطابق ولی الرحمن سے رابطہ ہوچکا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور حکیم اللہ گروپ کے درمیان مسلح جھڑپ کی تردید کی ہے۔ ولی الرحمن نے کہا کہ حکیم اللہ محسود بھی جلد میڈیا سے بات کرے گا۔ دوسری جانب عسکریت پسندوں کے اجلاس میں ولی الرحمن کو بیت اللہ محسود کا جانشین اور حکیم اللہ کا نائب مقرر کردیا گیا، جس کا اعلان عنقریب کردیا جائے گا۔