فیصل آباد: ایک ہی خاندان کے چھ افراداور دو ملازم قتل

جمعرات 20 اگست 2009 11:10

فیصل آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔20اگست 2009 ء) فیصل آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت دو ملازموں کو کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شہید کلیم کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے موقعے پر ہی میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد اور دو ملازم ہلاک ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :