فیصل آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل

جمعرات 20 اگست 2009 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست ۔2009ء) فیصل آباد میں تھانہ رضا خان کی حدود میں واقع کلیم شہید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مقتولین میں ڈرامہ آرٹسٹ ریحانہ چوہدری، ان کا خاوند شمشاد یوسف، بچے مہرین، نوید، تجمل حسین ، کنزہ ، وجیہہ ، مزمل اور شہزاد شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولیس نے تفتیش کے لئے گھرانے کے داماد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا جو خود بھی پولیس سے وابستہ ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔