سکھر،ٹرک اور پولیس وین میں تصادم ، پانچ پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 20 اگست 2009 14:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست ۔2009ء) سکھر کے قریب ٹرک اور پولیس موبائیل میں تصادم کے نتیجے میں ایس پی او روہڑی اور ایس ایچ او دبر تھانہ سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وقمی شاہراہ پر غلام بند کے قریب تیز رفتار ٹرک نے پولیس موبائل کو ٹکر ماردی جس سے موبائل الٹ گئی اور اس میں سوار ایس پی او روہڑی مشتاق شاہ اور ایس ایچ او دبر تھانہ علی گل منگی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :