لاہور ہائی کورٹ کے نامزد جج، پراپرٹی مقدمے میں مفرور ہیں

پیر 7 ستمبر 2009 10:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07ستمبر 2009 ء) لاہور ہائی کورٹ کے نامزد جج اور فیصل آبا د بار کے صدر میاں منصور احمد کا پراپرٹی کے ایک مقدمے میں عدالتی مفرورہونےکاانکشاف ہوا ہے۔تھانہ پیپلز کالونی میں درج ہونے والے مقدمے میں انہیں پیش نہ ہونے پر مفرور قراردیاگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حوالے سے میاں منصور احمد کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمےمیں براہ راست ملوث نہیں ہیں بلکہ دوران تفتیش ان کا نام شامل کیا گیا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ دوہزارچھ میں درج کئے جانےوالے اس مقدمے کو ایشو بنانے میں انکے مخالفین کا ہاتھ ہے۔ جو ان کے ہائی کورٹ کے جج بننے کے مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :