ریلوے کو سولہ ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، چیئرمین ریلوے

جمعرات 17 ستمبر 2009 20:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2009ء) پاکستان ریلوے کے چیئرمین سمیع الحق خلجی نے کہا ہے کہ ادارے کو سولہ ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدنی کم اور اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سہولیات کی فراھمی متاثر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور ان کی مدد کرنے والے ریلوے عملے اور پولیس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارے کی رقم کو پورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :