فیصل آباد، حافظ سعید کے خلاف دو مقدمات درج

جمعرات 17 ستمبر 2009 22:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2009ء) فیصل آباد میں کالعدم تنظیم جماعتہ الدعوتہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مدینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق حافظ سعید کے خلاف مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ چار کے تحت درج کیا گیا ہے۔ حافظ سعید نے اشتعال انگیز تقریر چند روز قبل ایک تقریب کے دوران کی تھی ۔