سعودیہ سمیت مختلف خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

اتوار 20 ستمبر 2009 11:41

سعودیہ سمیت مختلف خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2009ء) سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے . گذشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،فلسطین اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں عید کے بڑے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے ۔ نماز عید کے دوران علمائے کرام نے مسلم امہ کے اتحاد، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔ دوسری جانب برطانیہ ،فرانس ،جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی مسلمان عید الفطر منارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :