19 ستمبر کو پشاور میں چاند نظر آنے کا قطعاً امکان نہیں تھا، سائنسی ادارہ سپارکو

اتوار 20 ستمبر 2009 14:34

19 ستمبر کو پشاور میں چاند نظر آنے کا قطعاً امکان نہیں تھا، سائنسی ادارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2009ء) سائنسی ادارے سپارکو نے کہا ہے کہ 19 ستمبر بروز پشاور میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں اور سورج غروب ہونے کے بعد چاند رہنے کی مدت صرف دو منٹ کے لئے تھی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سپیس سائنسز سپارکو کے اعلیٰ عہدیدار غلام مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں 19 ستمبر کو غروب آفتاب کے چاند آنے کی مدت 3 منٹ‘ لاہور میں 5 منٹ‘ کوئٹہ میں 6 اور کراچی اور گوادر میں 11 منٹ تھی انہوں نے کہاکہ سورج کی روشنی چاند سمیت سورج کے اردگرد دیگر چیزیں نظر نہیں آتیں لیکن غروب آفتاب کے بعد اندھیرا چھا جانے کے بعد آسمان میں چاند سمیت دیگر چیزیں نظر آ جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ چاند آنے کی مدت ساڑھے 29 دن ہے جو کبھی 29 یا 30 کو نظر آ جاتا ہے چاند کانظر آنا اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ سورج سے کتنا دور ہے انہوں نے کہاکہ سپارکو نے دلچسپی کے لئے 19 ستمبر بروز ہفتہ چاند دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر نہیں آیا تھا اور اکثر علاقوں میں غروب آفتاب کے بعد چاند رہنے کی مدت بہت کم تھی اور پشاور میں صرف دو منٹ کے لئے چاند رہنے کی وجہ سے اس کے نظر آنے کا امکان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2009ء)سائنسی ادارے سپارکو نے کہا ہے کہ 19 ستمبر بروز پشاور میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں اور سورج غروب ہونے کے بعد چاند رہنے کی مدت صرف دو منٹ کے لئے تھی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سپیس سائنسز سپارکو کے اعلیٰ عہدیدار غلام مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں 19 ستمبر کو غروب آفتاب کے چاند آنے کی مدت 3 منٹ‘ لاہور میں 5 منٹ‘ کوئٹہ میں 6 اور کراچی اور گوادر میں 11 منٹ تھی انہوں نے کہاکہ سورج کی روشنی چاند سمیت سورج کے اردگرد دیگر چیزیں نظر نہیں آتیں لیکن غروب آفتاب کے بعد اندھیرا چھا جانے کے بعد آسمان میں چاند سمیت دیگر چیزیں نظر آ جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ چاند آنے کی مدت ساڑھے 29 دن ہے جو کبھی 29 یا 30 کو نظر آ جاتا ہے چاند کانظر آنا اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ سورج سے کتنا دور ہے انہوں نے کہاکہ سپارکو نے دلچسپی کے لئے 19 ستمبر بروز ہفتہ چاند دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر نہیں آیا تھا اور اکثر علاقوں میں غروب آفتاب کے بعد چاند رہنے کی مدت بہت کم تھی اور پشاور میں صرف دو منٹ کے لئے چاند رہنے کی وجہ سے اس کے نظر آنے کا امکان نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :