امریکی کانگریس نے پاکستان کیلئے2ارب 37کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

بدھ 23 ستمبر 2009 11:26

امریکی کانگریس نے پاکستان کیلئے2ارب 37کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد کی منظوری ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2009ء) امریکی کانگریس نے پاکستان کے لئے 2ارب 37کروڑ 60لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق امداد مالی سال دو ہزار آٹھ اور نو کے لئے منظور کی گئی ہے جس میں فوجی اور غیر فوجی مقاصد کے لئے امداد شامل ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بل کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا جبکہ دو ارب اٹھائیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی امداد کا ایک اور بل کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے ۔یہ امداد مالی سال دو ہزار نو اور دس کے لئے دی جائے گی۔ کانگریس ارکان نے اس بل کی بھی جلد منظوری کی امید ظاہر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :