پشاور، گورنر اویس احمد غنی نے سات ہزار کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2009 14:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر ۔2009ء) سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے سات ہزار کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر اویس غنی نے ایمپلائز ریگولیشن آرڈیننس آرڈر پر دستخط کرکے صوبہ سرحد کے سات ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا آرڈیننس جاری کردیاہے۔ آرڈیننس سے دو ہزار آٹھ دسمبر تک بھرتی کئے جانے والے کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک ملازمین مستقل ہوجائیں گے۔