جی ایچ کیو پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن  مختلف شہروں میں عوام نے جشن منایا  فوج کے حق میں نعرے

اتوار 11 اکتوبر 2009 20:05

جی ایچ کیو پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن  مختلف شہروں ..
ملتان /اوکاڑہ/فیصل آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2009ء) راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر لاہور فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام نے جشن منایا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ راولپنڈی میں پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردوں کے خلاف ہفتے کے روز شروع ہونے والا آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر مختلف شہروں میں لوگوں نے جشن منایا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ملتان روڈ پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی اور کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ملتان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹی چوک سے شاہ رکن کالونی تک ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ اوکاڑہ میں ایم اے جناح روڈ پر پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ فیصل آباد میں راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں حملہ کے بعد کامیاب آپریشن پر ریلی نکالی گئی شرکاء نے پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فوج اورچیف آف آرمی سٹاف کے حق میں نعرے درج تھے ۔

متعلقہ عنوان :