کرپشن ختم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کیے، شہباز شریف

اتوار 1 نومبر 2009 15:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر ۔2009ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے صوبے میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کررکھا تھا، انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں امراض قلب کے جدید اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سابق حکومت نے شعبہ صحت کو بری طرح نظر انداز کیا صرف سیاسی تشہیر کے لیے کام کیا جاتا رہا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جبکہ فیصل آباد میں امراض قلب کے اسپتال سے قریبی شہروں کے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ مریضوں کے علاج کے لیے اضافی وقت دیں تاکہ دکھی انسانیت کے خدمت ہوسکے۔