انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،افتتاحی میچ 19 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، پاکستان تمام گروپ میچز سری لنکا میں کھیلے گا،قومی ٹیم 23 فروری کو کینیا کے خلاف میدان میں اترے گی،، ٹورنامنٹ میں 49 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل سمیت 29 میچز کی میزبانی بھارت ، 12 کی سری لنکا اور8 میچزکی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا

پیر 9 نومبر 2009 21:29

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ء کے شیڈول کا اعلان ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2009ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عالمی کپ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان 23 فروری کو ہیمبانٹوٹا میں کینیا کے مد مقابل ہو گا ، قومی کرکٹ ٹیم 26 فروری کو کولمبو میں سری لنکا ، تین مارچ کوکولمبو میں کینڈا ، 8 مارچ کو پالیکیلے نیوزی لینڈ ، 14 مارچ کو پالیکیلے زمبابوے اور 19 مارچ کوکولمبو میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق14 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 49 میچز کھیلے جائیں گے ۔ جن میں فائنل سمیت 29 میچز کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایک سیمی فائنل اور کواٹر فائنل سمیت 12 میچز سری لنکا کے حصے میں آئیں گے جبکہ عالمی کپ میں شریک ٹیمیں 8 میچوں میں بنگلہ دیش کی سر زمین پر مد مقابل ہونگی جن میں دو کواٹر فائنل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

43 روزہ ٹورنامنٹ تین مختلف ممالک کے 13 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

2011 ء کے ورلڈ کپ کا دورانیہ2007 ء کے ٹورنامنٹ سے تقریباً ایک ہفتہ کم ہو گا۔ سری لنکا کی سر زمین پر 20 فروری کو میزبان ٹیم اور کینیڈا کے مابین ایک نئے مقام ہیمبانٹوٹا پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنے گروپ کے تمام 6 میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔ بھارت میں 20 فروری کو ہی چنائی کے مقام پر نیوزی لینڈ اور کینیا مد مقابل ہونگے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا ، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا ، زمبابوے ، کینیڈا اور کینیا جبکہ گروپ بی میں بھارت ، جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، آئر لینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں ۔

کواٹر فائنل مرحلے کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا ۔ دو کواٹر فائنل ڈھاکہ میں 23 اور 25 مارچ کو ، ایک کواٹر فائنل کولمبو میں 24 مارچ کو جبکہ ایک کواٹر فائنل احمد آباد میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی چار ٹیمیں 29 اور 30 مارچ کو کولمبو اور موہالی میں فائنل کی دوڑ میں شریک ہونگی ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 اپریل کو ممبئی میں کھیلاجائے گا۔

شیڈول کے مطابق 19 فروری کو بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ، 20 فروری کو سری لنکا بمقابلہ کینیڈا، 20 فروری کینیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، 21 فروری آسٹریلیا بمقابلہ زمبابوے ، 22 فروری انگلیڈ بمقابلہ ہالینڈ، 23 فروری کینیا بمقابلہ پاکستان، 24 فروری جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ ایڈیز، 25 فروری بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ، 25 فروری آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، 26 فروری پاکستان بمقابلہ سری لنکا، 27 فروری بھارت بمقابلہ انگلینڈ، 28 فروری ہالینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 28 فروری کینیڈا بمقابلہ زمبابوے، یکم مارچ کینیا بمقابلہ سری لنکا، دو مارچ انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ، 3 مارچ کینیڈا بمقابلہ پاکستان ، 3 مارچ ہالینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، 4 مارچ بنگلہ دیش بمقابلہ وسیٹ انڈیز، 4 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے، 5 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا، 6 مارچ بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، 6 مارچ انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ ، 7 مارچ کینیڈا بمقابلہ کینیا، 8 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، 9 مارچ بھارت بمقابلہ ہالینڈ، 10 مارچ سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، 11 مارچ بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ، 11 مارچ آئر لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 12 مارچ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ، 13 مارچ کینیڈا بمقابلہ نیوزی لینڈ، 13 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ کینیا، 14 مارچ پاکستان بمقابلہ زمبابوے، 15 مارچ آئر لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، 16 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ کینیڈا، 17 مارچ انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 18 مارچ نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا، 18 مارچ آئر لینڈ بمقابلہ ہالینڈ، 19 مارچ بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ ، 19 مارچ آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، 20 مارچ کنییابمقابلہ زمبابوے اور 20 مارچ بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچز ہونگے۔