خشک میوہ جات کے ذریعے450کلوگرام کرسمس کیک کی تیاری

جمعرات 12 نومبر 2009 15:27

خشک میوہ جات کے ذریعے450کلوگرام کرسمس کیک کی تیاری
چنائے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 نومبر ۔2009ء) بھارتی شہر چنائے کے ایک ہوٹل میں روایتی کرسمس کیک کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ کیک میں ساڑھے چار سو کلو گرام خشک میوہ استعمال کیا جارہا ہے۔ کرسمس کیک بیس افراد پر مشتمل ایک گروپ تیار کررہاہے ۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے چیف شیف کاکہناہےکہ کرسمس کیک کی تیاری ایک ماہ پہلے ہی شروع کردی جاتی ہے ۔ ان کا گروپ ساڑھے چار سو کلوگرام خشک میوہ جات کو پہلے اچھی طرح صاف کرکے پیسے گا اور اس کے بعد اسے ایک ہفتے تک محلول میں رکھا جائیگا۔ جس کے بعد کیک کی تیاری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :