چینی بحران، صارفین اور دکانداروں کے درمیان نوبت جھگڑوں تک پہنچ گئی،دکاندار چینی غبن کرنے لگے

پیر 16 نومبر 2009 14:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 نومبر ۔2009ء) چینی کی فراہمی کے نام پر شہریوں کی شناخت پریڈ کا سلسلہ شروع بغیر شناختی کارڈ اور دستخط نشان انگوٹھا لگائے دکانداروں کا چینی دینے سے انکار ایک کلو چینی لینے کے لیے صارفین اور دکانداروں کے درمیان نوبت جھگڑوں تک اکثر دکاندار چینی غبن کرنے لگے تفصیل کے مطابق چینی کی مجوزہ ریٹس 40روپے فی کلو پر فراہمی پیر محل میں 39فیئر شاپس ہونے کے باوجود شہری چینی کے حصول کے لیے رل گئے دکاند ار پانچ چینی کے تھیلے لے کر کاروائی کے لیے صرف ایک تھیلہ فروخت کرکے چار تھیلے غبن کرنے لگے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا امان اللہ خا ں کی کمشنر فیصل آباد کو بریفنگ کے مطابق پیر محل میں 39فیئر شاپس پر چینی کی فراہمی کی گئی جن کی نگرانی کے لیے ڈی ڈی او آر کمالیہ میا ں عبد الستار ، گرداورقانون گو سمیت دیگر افسران و عوامی نمائندے پانچ یونٹس میں تقسیم کئے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی تفصیلی رپورٹ متعلقہ افسران کو پیش کرنے کے پابندہونگے ان 39فیئر شاپس کو پانچ تھیلے فی شاپس چینی فراہم کی گئی مگرچیک نہ ہونے کے باعث اکثرشاپس مالکان نے چینی کا ایک تھیلہ فروخت کرکے چینی ختم ہوگئی کے بورڈ آویزاں کرکے اپنے عزیز اقرباء کے فرضی شناختی کارڈ نمبر درج کرکے چار تھیلے چینی غبن کرلی جس سے شہری چینی کے حصول کے لیے محلہ محلہ گلی گلی فیئرپرائس پرچینی کی بابت دھکے کھاتے رہے جبکہ یوٹیلٹی سٹوروں پر تاحال دوہفتے گذرنے کے باوجود چینی نہ لائی جاسکی شہریوں نے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ زبانی یا کاغذی کاروائی کی بجائے عملی طورپر چینی کی فراہمی کی جائے اور مقررہ فیئرشاپس پر چینی غبن کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے چینی کے نام پر شہریوں کی شناخت پریڈ کا سلسلہ بند کیا جائے ۔