سابق نگران وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی انتقال کر گئے

جمعہ 20 نومبر 2009 23:16

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2009ء) سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی لندن میں انتقال کر گئے۔ غلام مصطفی جتوئی کے خاندانی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی جتوئی چودہ اگست انیس سو اکتیس کو ضلع نوابشاہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول سے حاصل کی۔ غلام مصطفی جتوئی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ تھے، وہ چھ اگست انیس سو نوے سے لے کر چھ نومبر انیس سو نوے تک نگراں وزیراعظم رہے۔ غلام مصطفی جتوئی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہے۔