صدر آصف علی زر داری کو آئینی تحفظ حاصل ہے این آر او کی منسوخی سے نا اہل نہیں ہونگےم شیر افگن نیازی

جمعہ 11 دسمبر 2009 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 11دسمبر۔ 2009ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زر داری کو آئینی تحفظ حاصل ہے این آر او کی منسوخی سے نا اہل نہیں ہونگے۔ سابق صدر پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر ملکی سیاست میں ا ہم کر دار ادا کریں گے اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھالیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی کی مداخلت سے افتخار محمد چوہدری بطور چیف جسٹس بحال کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤ س میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر افگن نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63صدر مملکت پر لاگو نہیں ہوتا این آر او تاحال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے اسے پارلیمنٹ نے واپس نہیں کیا مسلم لیگ ق کے دور میں وفاقی کابینہ میں وزیر اعظم نے این آر او کے حوالے سے نہ صرف بریفنگ دی تھی این آر او بنانے والے چیئر مین سینٹ فاروق ایچ نائیک تھے جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کی باہمی رضا مندی سے ہوا اس کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو اور میاں برادران پاکستان واپس آ ئے ڈاکٹر شیر افگن نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس طرح انہوں نے ضلعی نظام حکومت کے حوالے سے کہا تھا کہ 31دسمبر 2009ء تک ختم نہیں ہونگے اور جب تک شیڈول 6 سے نہیں نکالا جاتا اس وقت ضلعی نظام حکومت کو تحفظ حاصل ہے اسی طرح اب کہہ رہا ہوں کہ صدر مملکت کو این آر او سے کوئی خطرہ نہیں ہے انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے سابق صدر پرویز مشرف پر بھی آرٹیکل 6لاگو نہیں ہو سکتی ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف جلد وطن واپس آ کر ملکی سیاست اور بالخصوص مسلم لیگ میں اہم کر دار ادا کرینگے کیونکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی موجودہ قیادت کے ساتھ عوام نہیں ہے مسلم لیگ ہم خیال والے بھی واپس آ جائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 1973ء کا آئین سویلین ڈکٹیٹر شپ تھا لیکن موجودہ آئین میں وزیراعظم اور صدر کے اختیارات میں توازن ہے قائد اعظم ذو الفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کے بعد ملک میں وژن رکھنے والا شخص صرف پرویز مشرف ہے ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے ججز بحالی تحریک کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی کی مداخلت سے افتخار محمد چوہدری بطور چیف جسٹس بحال کئے گئے جبکہ میاں محمد نواز شریف کا لانگ مارچ ڈیل میں شامل تھا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھاجسٹس ڈوگر کی ریٹائر منٹ کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہو نگے اسی ڈیل کی وجہ سے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا تھا اگر میاں نواز شریف گوجرانوالہ سے آگے آتے تو پھر 300باکس تیار پڑے تھے میاں نواز شریف کے سیاسی مستقبل سے متعلق سوال پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف رہیں گے تو ان کا سیاسی مستقبل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :