ہوٹوں کے بجائے ناک کے نتھنوں سے بانسری بجانے والا سازندہ

منگل 15 دسمبر 2009 16:55

ہوٹوں کے بجائے ناک کے نتھنوں سے بانسری بجانے والا سازندہ
الہٰ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15دسمبر۔ 2009ء) سحر طاری کردینے والی دھنیں پیدا کرنے والی بانسری جیسنے ساز کو آواز تو سب اپنئے ہوٹوں سے دیتے ہیں تاہم بھارت میں ایک ایسا سازندہ بھی ہے جو بانسری ہوٹوں کے بجائے ناک کے نتھنوں سے بجاتاہے۔

(جاری ہے)

الہٰ آباد کے رہنے والےاشوک پرجاپتی کا کہنا ہے کہ موسیقی سے لگاؤ کے باعث انہوں نے تیرہپ برس کی عمر میں بانری بجانا سیکھی تھی۔پرجاپتی نے کہا وہ اکثر سوچتاتھا کہ بانسری اگر ہونٹوں سے بجائی جاسکتی ہے تو نتھنوں سے کیوں نہیں۔پرجاپتی نے اس انوکھے تجربے کیلیے مشق شروع کی اور اب وہ اپنے علاقے میں نتھنوں سے مسحور کن بانسری بجانے کی منفرد شہرت اور سینکڑوں مداح رکھتے ہیں۔