پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز اپنا احتساب کریں، راجہ ریاض

اتوار 20 دسمبر 2009 17:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔2009ء) پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہاہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز اپنا احتساب کریں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں صدر آصف علی زرداری سے اظہاریکجتی کے لئے نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ عدلیہ کی جانب سے این آر او کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں ۔ راجہ ریاض نے کہاکہ این آر او کے بعد ایک لسٹ قرضے معاف کرانےوالوں کی بھی آرہی ہے ۔ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اور اسے کوئی ختم نہیں کرسکتاہے۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شہر میں ریلی نکالی اور صدر آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔