نائجیرین شہری پر طیارہ بم سے اڑانے کی کوشش کی فرد جرم عائد

اتوار 27 دسمبر 2009 12:41

نائجیرین شہری پر طیارہ بم سے اڑانے کی کوشش کی فرد جرم عائد
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔27دسمبر۔2009ء) امریکہ میں مسافر طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کے ملزم نائجیرین شہری پر فردجرم عائد، یورپ کے ایئر پورٹس پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔ نائجیریا کے نوجوان کے امریکی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش پر نائجیریا کے شہریوں کا کہناہے کہ مغرب ہرچیز کو اسلام مخالف رنگ دینے کے بجائے اس کے اسباب جاننے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

امریکی طیارے کو اڑانے کوشش کرنے والے نوجوان عمر فاروق کے والد نائجیریا کے بینکار الحاجی عمارو مطلب نے لاگوس میں سیکورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ ان کا بیٹاانتہا پسندانہ نظریات رکھتا تھا۔ ادھر لاگوس کے شہریوں نے عمر فاروق کی جانب سے امریکی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مغرب کو یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر ممالک میں یہ سب کیوں ہورہاہے۔ جو لوگ یہ سب کچھ کررہے ہیں تو کیوں کررہے ہیں۔