عدلیہ کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ قربانی دی، ٹکراو نہیں چاہتے، قمر زمان کائرہ ، آئین کو اسکی اصل روح کے مطابق بحال کرنے کیلئے آئینی کمیٹی کام کر رہی ہے جلد ہی رپورٹ پیش کردے گی، میڈیا الٹی گنتی شروع کردیتا ہے،کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 دسمبر 2009 21:54

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27 دسمبر ۔2009 ء) وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ قربانی دی،عدلیہ سے ٹکراو نہیں چاہتے آئین کو اسکی اصل روح کے مطابق بحال کرنے کیلئے آئینی کمیٹی کام کر رہی ہے جو جلد ہی رپورٹ پیش کردے گی تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔ کیونکہ میڈیا الٹی گنتی شروع کردیتا ہے،۔

سکھر ائیر پورٹ پر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے سب سے زیادہ جانون کا نذرانہ پیپلز پارٹی نے دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے عدلیہ سے ٹکراو نہیں چاہتے۔ تمام ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور فوج نے ملکی استحکام کیلئے اپنے دائرے میں کام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ آئین کو اسکی اصل روح کے مطابق بحال کرنے کیلئے آئینی کمیٹی کام کر رہی ہے جو جلد ہی رپورٹ پیش کردے گی تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

کیونکہ میڈیا الٹی گنتی شروع کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو این آر او کی وجہ سے نہیں بلکہ این آر او کا راستہ استعمال کرکے وطن آئیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف محترمہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے پاکستان آئے ورنہ اس سے پہلے بھی وہ آئے تھے اور انہیں واپس کردیا گیا تھا ۔عاشورہ محرم کے احترام میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انھوں نے کہاکہ آج کادن نو محرم اور بے نظیر کی شہادت کے حوالے سے ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے ذوالفقارعلی بھٹو کے فکروفلسفے کو آگے بڑھایا اور ان کے اس مشن کو آگے لے کر بڑھنا ہمارا فرض ہے۔