لندن، کشتی میں بنے ہوئے مکانات میں رہنے کے رجحان میں اضافہ

بدھ 6 جنوری 2010 12:35

لندن، کشتی میں بنے ہوئے مکانات میں رہنے کے رجحان میں اضافہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔06جنوری۔ 2010ء) برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک ابھی تک معاشی بحران سے نہیں نکل سکاہے ۔ معاشی بحران کی وجہ سے لندن میں شہری کشتیوں میں بنے ہوئے مکانات میں رہنے پر مجبور ہیں اور اس رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مکانات اور فلیٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شہری نہروں میں کشتی کے اندر بنائے گئے مکانات میں رہنا زیادہ پسند کررہے ہیں ۔ کشتی نما مکانوں میں رہنے والے افراد کا کہناہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں کی نسبت یہاں سکون زیادہ ہے اور یہ مکانات سستے بھی ہیں ۔ اعداد وشمار کے معاشی بحران کی وجہ سے گذشتہ چند برس میں کشتی نما مکانات میں رہنے کے رجحان میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔